لاہور (مشرق نیوز) صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کیلئے قومی ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔
ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے سکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی جس پر ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے انکی درخواست منظور کرلی۔ صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سہ ملکی سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان شامل
















