بلائنڈ ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنا لی


ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بلائنڈ ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنا لی،گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے فتح سمیٹی۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 180 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر آخری گیند پر حاصل کیا،آخری 2گیندوں پر 7رنز درکار تھے، نعمت نے چھکا پھر شاندار چوکا لگا کر کامیابی سے ہمکنار کرایا،قبل ازیں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنزسکور کیے، کپتان درگاہ راو 62، سنجے کمار 30 اور دناوینکتیش 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔