راولپنڈی (مشرق نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے پہلے دونوں سیشن سری لنکا نے اپنے نام کرلئے۔ مہمان ٹیم نے 114 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 155 کے مجموعی سکور پر محمد عباس نے کامیندو مینڈس کی وکٹ حاصل کر کے ان کی دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ 90 رنز کی شراکت کا خاتمہ کردیا تاہم پاکستانی بولرز کو اس کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
سری لنکا نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنا لئے ہیں ۔ دھننجیا ڈی سلوا 136 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور دوسرے اینڈ پر کپتان کوشال مینڈس ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور ثاقب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ سعود شکیل (93)، طیب عارف (57)، عرفات منہاس (52)، محمد طحہٰ (51) اور کپتان بابر اعظم (50) نے نصف سنچریز اسکور کیں۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے روز پہلے دونوں سیشن سری لنکا کے نام
















