ایران جنگ ،مہنگائی ٹرمپ کو لے ڈوبی،ڈیموکریٹس فاتح،امریکی صدر نے شکست تسلیم کرلی

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایران جنگ ،مہنگائی ٹرمپ کو لے ڈوبی،مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس فاتح،دونوں ایوانوں میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے ری پبلکن کو پچھاڑ دیا، 54 سیٹوں کےساتھ سینٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا، صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی سینٹ میں صرف 44 نشستیں حاصل کر سکی،ایوان نمائندگان میں بھی ڈیموکریٹس کا راج ہے،231 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کر لی، ری پبلکن کوصرف 139 سیٹوں پر ہی کامیابی ملی،گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس 18 سیٹیں جیت کر آگے ہے، ریپبلکنز کے صرف 10 گورنر فاتح ٹھہرے۔

ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ایوان نمائندگان میں اپوزیشن لیڈر حکیم جیفریز نے پرجوش خطاب میں کہا امریکہ کی شاندار واپسی کا آغاز ،عوام نے انتہاپسندی ،بدعنوانی کےخلاف فیصلہ سنا دیا ،انتخابات بڑی تبدیلی کا پیغام ہیں،ملک بھر کی تمام برادریوں کے حقوق کیلئے لڑیں گے،صدر، نائب صدر یا سپریم کورٹ نہیں ،عوام کیلئے کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاایران جنگ ،مہنگائی شکست کی وجہ بنی،انتخابی نتائج قبول کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں، ڈیموکریٹس کےساتھ مل کر کسی مشترکہ لائحہ عمل پر کام کیا جا سکتا ہے،ڈیموکریٹک پارٹی کےساتھ مل کر کام کرنے کےلئے تیار ، ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرلیں۔

ٹرمپ نے کہاایران جنگ ،مہنگائی شکست کی وجہ ہے، کابینہ میں تبدیلی کا ارادہ نہیں ، امیگریشن سمیت متعدد معاملات پر ڈیموکریٹس کےساتھ ملکر کام کر سکتے ہیں،ڈیموکریٹس کی انتخابی کارکردگی کو سراہتا ہوں،کئی معاملات پر تعاون کر سکتے ہیں،لوگ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے قلیل مدتی اثرات برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں تھے، انتخابی نتائج کے ریپبلکنز کےخلاف آنے میں ایران جنگ اہم رہی، ڈیموکریٹس غیر ضروری نوعیت کے بل پیش کریں گے تو ویٹو کروں گا۔