ایس سی او، ای سی او اجلاسوں کیلئے متعلقہ ادارے موثر ہم آہنگی یقینی بنائیں، اسحاق ڈار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے ایس سی او، ای سی او اجلاسوں کیلئے متعلقہ ادارے موثر ہم آہنگی یقینی بنائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وزرائے خارجہ کونسل ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس اجلاس کی تیاریوں پر غور کیا گیا،پاکستان کی ترجیحات، علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری ،علاقائی روابط کے فروغ کے امور زیر بحث آئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی مجوزہ اجلاسوں کےلئے تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے ،موثر ہم آہنگی یقینی بنائیں،اجلاسوں کی جامع ،ٹھوس تیاریوں کے ذریعے مشترکہ مفادات آگے بڑھانے ،کثیرالجہتی تنظیموں سمیت علاقائی شراکت داروں کےساتھ پاکستان کے روابط مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی ،انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حکومتی کفایت شعاری مہم کے مطلوبہ اہداف کے حصول کےلئے فیصلوں پر مسلسل عملدرآمد ،تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ و ہم آہنگی ناگزیر ہے۔