اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کیلئے 11 اراکین کے نام تجویز کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نام نائب وزیراعظم کو بھجوا دیئے،اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار ،طارق فضل چودھری بھی کمیٹی کےلئے تجویز کردہ ناموں میں شامل ہیں، نائب وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل پا جائے گی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے پیر کو ملاقات ہوگی، کمیٹی کےلئے نام مانگے جائیں گے،پی ٹی آئی کی جانب سے نام فراہم کیے جانے کے بعد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ن لیگ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کیلئے 11 اراکین کے نام تجویز کر دیئے
















