اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، پارلیمانی نظام کے استحکام کیلئے سیاسی برداشت ضروری ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوریت کو کم زور کریں، جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہم ہوتا ہے، اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔
حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے،بلاول بھٹو ، جے یو آئی کیخلاف اقدامات کی مذمت
















