سکھر ،انتخابی دھاندلی کیس میں اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید،2لاکھ جرمانہ


سکھر :(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج الہہ بچایو گبول کی عدالت نے الیکشن ٹمپرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماجد علی ماکو کو 2 سال قید ، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مخالف امیدواروں غلام یاسین اور دوا خان کو ایک،ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا،عدم ادائیگی پرمزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی،عدالتی فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا،فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل 10 میں انتخابی دھاندلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا، ماجد علی ماکو بلدیاتی انتخابات میں یو سی 10 کے ریٹرننگ افسر تعینات تھے۔