اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مواصلات و استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے پنجاب حکومت کا بادشاہت رویہ کسی صورت نہیں چل سکتا،صوبائی حکومت کے روئیے کاہر جماعت کو مسئلہ ،پارٹی کے اپنے اراکین اسمبلی بھی رو رہے ہیں، جمہوریت سب کو ساتھ ملانے کا نام ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہاجہاں عوام چاہتے ہیں صوبے بننے چاہئیں، کراچی کے عوام چاہتے ہیں تو الگ صوبہ ضرور بننا چاہیے، لاہور شہر میں بیٹھ کر بہاولپور صوبے کا فیصلہ نہیں کیاجاسکتا، نئے صوبے بننے سے پنجاب کے تشخص کو کیا فرق پڑےگا؟۔
پنجاب حکومت کا بادشاہت رویہ کسی صورت نہیں چل سکتا،علیم خان
















