زرداری،شہباز ملاقات،تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)زرداری،شہباز ملاقات،دونوں رہنماﺅں نے تمام معاملات کا حل بات چیت، باہمی مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کرلیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر بھی موجود تھے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال ،موجودہ سیاسی حالات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائےگا،دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں،آئندہ بھی تمام معاملات پر مل بیٹھ کر مشاورت کے ذریعے حل نکالا جائے گا۔