چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال،آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرانہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلوں اور وطن کے دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈمارشل عاصم منیرکاکہناتھاکہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہیں صوبے میں جاری سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں امن،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا عزم غیرمتزلزل ہے،تربت آمد پرکورکمانڈربلوچستان نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر















