اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثنانے کہا ہے عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی،علاج معالجے پرکسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا عمران ،بشری ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے،پی ٹی آئی والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے ناکامی پر بات چیت پر آئے،پالیسی واضح ڈائیلاگ کے ذریعے ایشوز کو حل کیا جائے،صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچے گا ،زیادہ دیر نہیں۔
عمران کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی،رانا ثنا
















