پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور شروع

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین لیگ کا سال بھر متحرک رکھنے کےلئے نئے ٹورنامنٹ پر غور شروع کر دیا گیا،پی ایس ایل میں6 کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہاایونٹ کو ”ایچ بی ایل پی ایس ایل سکسز“ کا نام دیا جا سکتا ہے جو لیگ کے آف سیزن میں ہوگا، تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،مختصر دورانیے کا ٹورنامنٹ شائقین کےلئے دلچسپی اور تفریح کا باعث بننے کے ساتھ پی ایس ایل کو پاکستان کے چھوٹے شہروں تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جہاں اب تک لیگ کے میچز منعقد نہیں کیے گئے،پی سی بی منصوبے کے ذریعے فرنچائزز اور میڈیا پارٹنرز کےلئے آمدنی کے نئے مواقع پیدا کرنے کا بھی خواہش مند ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی اور مناسب شیڈول طے کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔