قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے از خود عدالتی کردار سنبھال لیا،سعدرفیق

لاہور :(اپنے رپورٹرسے)سابق وفاقی وزیر ون لیگی رہنماسعد رفیق نے کہا ہے سنگین نوعیت کے مقدمات میں فوری انصاف ،بلا تاخیر فیصلوں کیلئے عدلیہ ، حکومت ملکر ٹھوس لائحہ عمل مرتب کریں ،سنگین جرائم کے مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاستی اداروں کا فرض ،مجرموں کے شفاف اور فوری عدالتی ٹرائل کے ذریعے سزائیں دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈاﺅن کی کیفیت پیدا ہو چکی ، انصاف کی فراہمی کیلئے غیر معمولی تاخیر اور بے پناہ رکاوٹیں ہیں ، مدعی یا متاثرہ فریق کی کوئی شنوائی نہ تحفظ حاصل ہے ، عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا، نتیجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے از خود عدالتی کردار سنبھال لیا ، عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن رہاہے ،سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی محفوظ نہیں ر ہے گا ۔