جدہ:(مشرق نیوز)او آئی سی نے مکہ ،مدینہ پر گھناونے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مسلم دینا کو حوثی باغیوں کی سرکوبی کےلئے مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد نے کہامکہ، مدینہ، طائف ،جدہ سمیت دیگر مقامات پر حوثیوں کے بزدلانہ حملے ناقابل قبول ،میدان عرفات کے قریب وادی مغمس کو نشانہ بنانا ثبوت حوثیوں کو مقدس مقامات کا احترام ،عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی پاس نہیں، مسلم دنیا کو مضبوط و ذمہ دارانہ موقف اپنانا ہوگا تاکہ حوثی شدت پسندوں کی سرکوبی ،مجرمانہ کارروائیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
اسماعیل بن شیخ احمد نے کہا مقدس مقامات کی بے حرمتی پوری مسلم امت پر حملہ،عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی اور ذمہ داروں کا محاسبہ ضروری ہے،سعودی عرب کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی ،ملکی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
مسلم دنیا کو حوثیوں کی سرکوبی کیلئے مضبوط موقف اپنانا ہوگا، او آئی سی


















