مظفر آباد (مشرق نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اکتوبر 1947 کے آخری ایام اور نومبر کے پہلے عشرے کے دوران ڈوگرہ فورسز اور ہندو بلوائیوں نے بھارتی تسلط کے خلاف آزادی کی جدوجہد کرنے والے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔
مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں جبر و استبداد ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے 79 سال مکمل ہو گئے، بھارتی فورسز نے 1947ئ میں آج ہی کے دن جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف اس پر قبضہ کیا اور بے گناہ کشمیری شہید کئے گئے، بھارت آج بھی جارحانہ اور غاصبانہ طرز عمل پر کار بند ہے۔
سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھارت نے کشمیریوں کا بنیادی حق سلب کر رکھا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کا علاقہ مکمل فوجی چھاونی میں تبدیل ہے جہاں بھارت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بیدردی سے شہید کیا، صرف 90 کی دائی سے لے کر اب تک 97 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے گئے ہیں، حریت قیادت سمیت 4 ہزار سے زائد کشمیری آج بھی بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارتی جبری قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منا رہے


















