واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کی ایک یا 2جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی،ضرورت پڑی تو10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں،ایران معاہدہ کرتا اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے، زیادہ قابل بھروسہ نہیں،مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، دیکھتے ہیں ایران معاہدہ کرتا ہے یا نہیں،بات چیت کےلئے کوئی جلدی نہیں۔
ایران پر دوبارہ حملے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کیسا احمقانہ سوال ہے، فرض کریں میں ایسا کرتا ہوں تو کیا بتاوں گا؟ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام ،جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ، ایک یا 2 مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے،ایران ڈیل چاہتا ،مسئلہ ہے زیادہ قابل اعتبار نہیں ۔
ایران کی ایک یا 2جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی،10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ


















