انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آئیں، سربراہی دینے کو تیار ہیں، پی پی کی پی ٹی آئی کو پیشکش


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آ جائیں، سربراہی دینے کو تیار ہیں، پی پی نے پی ٹی آئی کو پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو شامل کرنے اور اپوزیشن کو مناسب نمائندگی دینے کی تجویز ہے، کمیٹی میں نمائندگی پارلیمان میں عددی تناسب کے بجائے باہمی اتفاق سے دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ،اپوزیشن کی نمائندگی تجویز پیپلز پارٹی وفاقی حکومت تک پہنچائے گی،پی ٹی آئی کو کمیٹی میں شمولیت پر حتمی جواب دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ،بلاول بھٹو زرداری انتخابی اصلاحات کا عمل حکومت ،اپوزیشن کی مشترکہ مشاورت سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔