واشنگٹن: (بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے جنگ کاآغاز میں نے نہیں کیا بلکہ ایرانی قیادت نے 1979 میں امریکہ کےخلاف جنگ شروع کی تھی۔
ریڈیو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایرانی قیادت کا صفایا ہوچکا ، سمجھ نہیں آتا مذاکرات کس سے کیے جائیں تاہم مذاکرات کےلئے ایرانی قیادت کا موجود نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں،ایران سے ضمانت چاہیے کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتا تو سر کہہ کر مخاطب کرتا لیکن ایران کو سر کہہ کر مخاطب کرنے والے نہیں۔
ادھر واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کردی،اخبار نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا امریکی انتظامیہ کے نزدیک محسن رضائی کسی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے اہم شخصیت ہیں،امریکی انٹیلی جنس حکام کا خیال ہے محسن رضائی سپریم لیڈر کے زیادہ نزدیک ہیں، ممکنہ ملاقات استنبول یا دوحہ میں ہو سکتی ہے۔
ایرانی قیادت کا صفایا ، مذاکرات کس سے کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ


















