تہران کےساتھ معاہدہ ممکن،امریکہ جوہری تنصیب کو نشانہ بنا سکتا ہے،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے تہران کےساتھ معاہدہ ممکن،ضرورت پڑنے پر امریکہ ایران کی مشتبہ جوہری تنصیب پکیکس ماونٹین کو ایک گھنٹے کے اندر نشانہ بنا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ایران جلد از جلد معاہدہ چاہتا ،سمجھوتہ ہوسکتا اب بھی پکیکس ماونٹین کو نشانہ بنانے کا آپشن موجود ہے،امریکی فوج جب چاہے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ،کارروائی کےلئے صرف ایک گھنٹہ درکار ہوگا،باقاعدہ نہیں ،بہت محدود نوعیت کی جنگ ہے،ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، جنگ پر 30 ارب ڈالر خرچ کرنا معمولی رقم ہے۔