کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی مشاورت کی تردید کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح اور بار بار سامنے آیا ، سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، صوبے کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں،سیاستدانوں کا کام نہیں لوگوں میں نفرت ،تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی ،صوبائی ادارے ملکر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حکومت کافرض ہے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے، ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری عروج پر ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے۔
سانحہ پمز،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 7افسر چارج شیٹ
نظر بندی احکامات کے نفاذ میں من مانی کی اجازت نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
عالمی بحران سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں،احسن اقبال،رانا ثنا
پٹرولیم لیوی کاخاتمہ،وزیراعظم نے وقت مانگ لیا،لانگ مارچ نومبر میں ہوگا، نعیم الرحمن
سلامتی کونسل ،پاکستان نے ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کردی
پنجاب پولیس ضمانت خارج ہونے پر بھی ملزم گرفتار نہیں کرتی، سپریم کورٹ
پولیس تو بدنام محکمہ گیس میں بھی بڑے تماشے ہیں، آئینی عدالت
سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد ماڈل جیل تیار ،جلد تمام قیدیوں کو منتقل کردینگے، محسن نقوی


















