نیب ان ایکشن، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا ریکارڈ طلب


پشاور:(بیورورپورٹ)نیب ان ایکشن، سہیل آفریدی ریڈار پر،سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور،سابق وزرا فضل حکیم ، ڈاکٹر امجدکے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے غیرفعال وزیراعلیٰ کے دور حکومت کے دوران مختلف منصوبوں کی تحقیقات بھی شروع کردیں،قومی احتساب بیورو نے کہا سہیل آفریدی کے دور حکومت میں کتنی سڑکیں بنیں، کس کس کو ٹھیکے دئیے گئے، سب ریکارڈ فراہم کیا جائے،سول اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ریونیو، رجسٹرار ڈی ایچ اے، پی ڈی اے و دیگر متعلقہ اداروں کو ریکارڈ جمع کرنے کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔