لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق نے اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کے خلاف مبینہ طور پر پیسے دیکر منفی مہم چلانے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں سوال اٹھایا کہ فلم دیکھے بغیر ہی اس پر منفی تبصرے کیوں شروع کر دئیے جاتے ہیں؟
اداکار کا کہنا تھا کہ سنجیدہ ناقدین فلم دیکھنے کے بعد رائے دیتے ہیں لیکن پیسے لیکر چلائی جانے والی مہم میں اگلے ہی دن منفی تبصروں کی بھرمار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی سرگرمیاں پہلے سے مشکلات کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر اور اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر کچھ سکرین شاٹس شیئر کئے جن سے منفی پوسٹس کے معاوضے پر شائع ہونے کا شبہ ظاہر ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کے خلاف منظم پیڈ مہم کے الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
کچھ لوگوں نے ’مینگو جٹ‘ کیخلاف پیسے دیکر منفی مہم چلائی:فیصل قریشی/ حریم فاروق


















