کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے اتوار کا ورک آوٹ روٹین شیئر کردیا

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اتوار کا ورک آوٹ روٹین شیئر کردیا۔ کرینہ کپور نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک وائٹ بورڈ کی تصویر شیئر کی جس پر ان کی ورزش کی تفصیلات درج تھیں۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا، ”تھوڑا گھی، تھوڑی صحت، تھوڑی دولت۔۔۔ میرا سنڈے جم۔“

انکے ورزش کے معمول میں 10 راونڈز، 10 پلیٹ سنیچز، 10 کیٹل بیل پینڈولمز، 10 ہنج اوبلیک پل اوورز، 10 سومرسالٹ سکواٹس اور 150 میٹر اسکیئنگ شامل تھی۔ دیسی گھی سے کرینہ کی محبت کا ذکر حال ہی میں ان کے شوہر سیف علی خان نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں میزبان کپل شرما نے دونوں سے شادی کے 14 سال بعد بھی جوان اور تروتازہ نظر آنے کے راز سے متعلق سوال کیا۔

اس پر سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں دیسی گھی کو اس کا کریڈٹ دیا جبکہ کرینہ نے بتایا کہ گھی ان کے گھر میں باقاعدگی سے استعمال ہوتا ہے اور انکے بیٹے تیمور اور جہانگیر بھی اسے کھاتے ہیں۔ سیف نے مذاقاً یہ بھی بتایا کہ کرینہ صرف گھی کھاتی ہی نہیں بلکہ رات کو اپنے پاوں پر بھی لگاتی ہیں۔ کرینہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں اچھی نیند آتی ہے۔

گھی سے کرینہ کی محبت اس وقت بھی خبروں میں آئی تھی جب سیف علی خان نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 18ویں سیزن میں شرکت کے دوران دو سال کیلئے گووردھن گھی کی مفت فراہمی جیتی تھی۔ اسی پروگرام میں کرینہ نے سیف کی جانب سے شادی کی پیشکش کے بارے میں بھی بتایا۔ ان کے مطابق سیف نے ممبئی، یونان اور پیرس میں انہیں شادی کی پیش کش کی، جس کے بعد انہوں نے ہاں کردی۔ سیف نے اس پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کرینہ ممبئی میں ہی ہاں کردیتیں تو ان کے کافی پیسے بچ جاتے۔