بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور پر اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:(بیوروپرورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور پراہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بیرسٹر گوہر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات کے پیش نظر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان بدستور صوبائی صدر رہیں گے،جنید اکبر کی عدم موجودگی میں نورالحق قادری پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اور آئین کے مطابق فرائض انجام دیں گے،جنرل سیکرٹری علی اصغر خان تمام تنظیمی امور کی مجموعی نگرانی کریں گے،پارٹی کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں تاحکم ثانی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔