راولپنڈی :(بیورورپورٹ)گوادر میں حملے ناکام ،سکیورٹی فورسز نے خاتون سمیت 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق گوادر شہر و گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 10دہشتگردانجام کو پہنچے،دہشتگردوں کے حملے میں شہری شہید ،چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گوادر میں آپریشنز مکمل کر کے امن و امان ، ریاستی عملداری بحال کر دی، خاتون کو حملے میں زبردستی استعمال کرنا بلوچ خواتین کی حرمت کے منافی ہے، دہشتگرد بلوچ خواتین کو پروپیگنڈے ،عوامی جذبات بھڑکانے کےلئے استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہادہشتگردوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی ،خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا تھا، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابلوچستان کے امن و استحکام کےخلاف سازشیں صوبے کے عوام کی ترقی ، خوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،عوام کے حقوق ،مفادات کے تحفظ کےلئے امن کا قیام ناگزیر ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
گوادر میں حملے ناکام ،خاتون سمیت 10 دہشتگردجہنم واصل


















