اڈیالہ سے قیدی اسلام آباد کی ماڈل جیل منتقل کرینگے، محسن نقوی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے اڈیالہ سے قیدی اسلام آباد کی ماڈل جیل منتقل کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہااسلام آباد میں نئی جیل تیار کرلی ،کریڈٹ طلال چودھری کو جاتا ہے، اڈیالہ سے قیدیوں کو ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا،اسلام آباد کے لوکل باڈیز الیکشن پرانے شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسلام آباد کرکٹ سٹیڈیم پر جلد خوشخبری سنائیں گے،کشمیر چوک انڈر پاس کو جلد مکمل کرکے ٹریفک کےلئے کھول دیاجائےگا،انڈر پاس سب سے کم مدت میں بننے والا منصوبہ ہوگا،وزیراعظم افتتاح کریں گے۔