اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے ڈاکٹرزکی رسائی اورملاقات کامحسن نقوی نے مذاکرات کے دوران ہی واضح کردیا تھا، ملاقاتوں سمیت باقی تمام چیزیں طے ہوگئی تھیں لیکن سہیل آفریدی نے انکار کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا اپوزیشن کی تمام جماعتوں کوکہتے ہیں مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، آئیں بیٹھیں مل کربات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں، اپوزیشن لیڈر ،وزیراعظم کی ملاقات میں جگہ سے زیادہ ایجنڈا اہم ہے، ملکی مفاد، آئینی تقاضوں کی تکمیل کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کو تیار ہیں۔
آئیں ملکر مسائل کا حل تلاش کریں،حکومت کی اپوزیشن کو پھر دعوت


















