چمن:(مشرق نیوز)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی عبوری ضمانت منسوخ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دےدیا، پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق اصغر خان اچکزئی کو قتل ،اغوا کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا،چمن بائی پاس پولیس لاک اپ منتقل کردیا۔
عبوری ضمانت منسوخ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتار



















