کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دےدی۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے، ٹیم میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز سندھ ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سینئر نمائندے بھی شامل ہوں گے، سندھ حکومت نے متعلقہ اداروں کو افسر نامزد کرنے کےلئے خطوط ارسال کردئیے۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر مزید تحقیقات کےلئے ایف آئی اے کے گریڈ 20 یا اوپر کے افسر کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز ہے، سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ایف آئی اے کے سینئر افسر کی نامزدگی کی درخواست کردی، مجوزہ کمیٹی میں ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ اور ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ بھی شامل ہوں گے،ادھر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ۔
میر رضا قتل کیس،جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں قائم


















