راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری،ملازمین ملوث نکلے،گرفتار


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری،ملازمین ملوث نکلے،گرفتارکرلیا گیا،مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل اسسٹنٹ کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا ۔

متن مقدمے کے مطابق مدعی سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچا تو ملازم علی اکبر موجود نہیں تھا،ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا گزشتہ رات سے موجود نہیں،کمروں کی جانچ پڑتال کرنے پر 3اے سی، 2دروازے، 3کھڑکیاں، گھاس کاٹنے والی مشین ،قالین غائب پائے گئے،3پنکھے، آرائشی اشیا، کراکری سمیت دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔