نوبل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم، مجھے ایک نہیں 8 انعام ملنے چاہئیں تھے

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ 8 نوبل امن انعام ملنے چاہئیں تھے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نےدعویٰ کیاکہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں اور ایران سمیت روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے بھی قریب ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانا ہی نوبل امن انعام کیلئے کافی تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا اور مشرق وسطیٰ کو تباہی سے بچایا۔ امریکی صدر نے نوبل امن انعام کی حقدار قرار پانے والی خاتون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ خاتون نے ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ہے، انہیں صرف اسرائیل سے نفرت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امن کیلئے ان کی کامیابیوں جیسا ریکارڈ تاریخ میں کسی کا نہیں رہا اور انہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ ان کے مطابق ماریا کورینا نے بھی کہا تھا کہ وہ نوبل امن انعام کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔