اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تناﺅ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہابات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل رابطہ ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔
بات چیت ،سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے،اسحاق ڈار



















