بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے،محمود اچکزئی

ژوب:(مشرق نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا ہوگی،گارنٹی دیتے ہیں بانی سے ملاقات کے بعد تمام مسائل حل ہونے تک مذاکرات ختم نہیں ہوں گے، مسائل کے حل تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے وہی بات آگے پہنچائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہامسئلے کا حل چاہتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہوگا، سیاسی بحران کا حل مذاکرات ،آئین کی بالادستی میں ہے، تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر متفق ہوں،خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا تو ملک کا ہر چوراہا بند کریں گے،گورنر راج کسی صورت قبول نہیں کریں گے،بھرپور مزاحمت ہوگی،ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا،شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔