دہشتگردوں کی مالی معاونت ثابت، 5ملزموں کو 18، 18 سال قید

پشاور:(بیورورپورٹ)دہشتگردوں کی مالی معاونت ثابت ،عدالت نے5 ملزموں کو قید ،بھاری جرمانوں کی سزائیں سنادیں۔

مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی خان نے کی، عدالت نے ملزم مبشر غنی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 18 سال قید ،11 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی،ملزم عثمان علی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 18 سال قید ،11 ملین روپے جرمانہ کیا گیا،کامران فراز ،رفاق کو مجموعی طور پر 18، 18 سال قید ،11، 11 ملین روپے جرمانہ،ملزم حزب کو 18 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔