انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کےخلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے، سلمان رفیق


لاہور: ( اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 42 واں اجلاس ہوا،ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈے پیش کئے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے،عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ،پنجاب میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن ،پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ذریعے ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا جا رہا ہے۔