کراچی:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین و دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے۔
غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا اسرائیل کی غیرقانونی ریاست کسی صورت قبول نہیں، فلسطین ، مسجد اقصیٰ کی آزادی کےلئے پوری امت مسلمہ کو جدوجہد تیز کرنا ہوگی،جنگ بندی کے دوران طے پانے والی باتوں پر اسرائیل نے عمل نہیں کیا،دفاعی معاہدہ مسلمانوں کی حفاظت کےلئے ہے تو سب سے پہلے غزہ کے لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے،تقسیم و انتشار کسی صورت امت کے حق میں نہیں،ظلم کی ہر شکل کےخلاف آواز اٹھانی چاہیے،کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کو بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین و دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے، نعیم الرحمن



















