سندھ طاس معاہدے پر عالمی فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، چینی اخبار


بیجنگ :(مشرق نیوز)ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے سندھ طاس پر عالمی عدالت کے فیصلے کوپاکستان کی بڑی کامیابی قرار دےدیا۔

چینی جریدے کے مطابق بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے سے پاکستان کو غیر متوقع کامیابی ملی ،بھارت پر پلڑا بھاری ہو گیا،31 اگست کومستقل ثالثی عدالت نے فیصلہ دیادلی کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں، عدالت نے کشمیر میں رتل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیرمحدود کرنے کا بھی حکم دیا۔

ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق عدالتی فیصلے سے پاکستان کے موقف کو مزید تقویت ملی، 5رکنی پینل نے معاہدے کی معطلی پربھارتی دلائل کو متفقہ طور پر مسترد کردیا،پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارتی ہتھکنڈوں کو الٹا کر رکھ دیا۔