پاکستان عمان کاتعاون بڑھانے،انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،عمان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے،انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی ،وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چودھری ،وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے ،باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کےلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان قانونی تعاون میں اہم سنگ میل ہے،لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے امن و استحکام کے فروغ کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کو مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کی مبارکباد دی۔

دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی سے لبنانی ہم منصب نے ون آن ون ملاقات کی ،دونوں وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ ،دہشتگردوں ،ڈرگ مافیا کی سرکوبی ، سکیورٹی چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔