نوشکی ، پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید،مند کسٹمز سٹیشن پر حملہ، دفتر نذر آتش

کوئٹہ (بیورورپورٹ)نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ،2پولیس اہلکار شہید ہو گئے،کلی جمال آباد میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، حملے میں خواتین پر مشتمل پولیو ٹیم محفوظ رہی،حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزموں کی تلاش شروع کردی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہابچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر حملہ درندہ صفت عناصر کا گھناونا و ناقابل معافی فعل ،درندے عبرتناک انجام کے مستحق ہیں،ادھر دہشتگردوں نے تحصیل مندکسٹمز سٹیشن میں داخل ہوکردفتر کو آگ لگا دی،حملے میں سپاہی سراج زخمی ہوگئے،علاج کےلئے کراچی ریفر کردیا گیا ،مند میں انفورسمنٹ کارروائیوں کے بعد کسٹمز اہلکاروں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔