پاکستان امن چاہتا ، افغانستان کو کراس بارڈر دہشتگردی روکنا ہوگی، طلال چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے پاکستان امن چاہتا، افغانستان کو کراس بارڈر دہشتگردی روکنا ہوگی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاافغانستان کا معاملہ اکیڈمک ڈسکشن سے زیادہ کچھ مانگتا ہے، افغانستان ،پاکستان میں امن دونوں ایک دوسرے سے جڑے ،بطور وزیر داخلہ واضح طور پر کہتا ہوں دہشتگردی کا شکار ہیں،افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے کہہ چکے افغانستان میں متعدد دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، پاکستان افغان عوام کےساتھ انسانی بنیادوں پر رشتہ رکھتا ہے،پاک افغان بارڈر خطے کے امن کےلئے انتہائی اہم ، بارڈر سکیورٹی صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں۔

وزیر مملکت نے کہا دہشتگرد تنظیمیں ، کراس بارڈر دہشتگردی بڑھ رہی ، پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کو رکھا ،یقین ہے افغان حکومت میں تمام طبقات کی نمائندگی ضروری ہے، پاکستان ہمسایوں کےساتھ مستقل ٹینشن نہیں چاہتا۔