لاہور:(اپنے رپورٹر سے )شادی کی عمر 18 سال، 2گواہ لازم،پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دےدی۔
اجلاس راحیلہ خادم کی زیر صدارت ہوا،کرسچن میرج بل فیلبوس کرسٹوفر نے پیش کیا،کرسچن میرج ایکٹ 1872 منسوخ کرنے کی تجویز دےدی گئی،فالبوس کرسٹوفر نے کہا مجوزہ بل کے تحت شادی کے دونوں فریقین کا مسیحی مذہب سے تعلق رکھنا لازم ہوگا ،بل کے ذریعے شادی سے قبل تحریری نوٹس اور اعلان نکاح کا طریقہ کار وضع کیا گیا ،مسیحی شادیوں کی یونین کونسل اور نادرا میں رجسٹریشن لازمی ہوگی،تمام رجسٹرڈ گرجا گھروں میں مسیحی طریقہ کار کے مطابق شادی کرانے کی اجازت ،رجسٹرڈ گرجا گھروں کے مذہبی تعلیم یافتہ پادریوں کو شادی کرانے کا اختیار دیا جائے گا،شادی تقریب کیلئے وقت اور دن کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
فیلبوس کرسٹوفر نے کہا کرسچن میرج بل کا مقصد موجودہ قانونی فریم ورک کو یکجاو جدید ،آزادانہ رضامندی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
شادی کی عمر 18 سال، 2گواہ لازم،کرسچن میرج بل منظور



















