ایران پر قابل اطلاق تمام امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتے ہیں،پاکستان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے ایران ،امریکہ اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کریں،ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا پاکستان بین الاقوامی ،ملکی قوانین کے مطابق پابندیوں کے تمام نظام پر عملدرآمد جاری رکھے گا،تمام متعلقہ فریقوں کےساتھ مستقل و تعمیری رابطے ،پاکستان ایران ،امریکہ کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ، ایران امریکہ تنازع کا حل مذاکرات اور سفارت کاری سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

سجاد حیدر خان نے کہا پاکستان، ایران ،امریکہ کو اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے پر زوردیتا ہے، مذاکرات ،سفارتکاری ہی تنازع کے پرامن حل کا قابل عمل راستہ ہے،ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز میں بھارت کا نمائندہ بھی اسلام آباد آیا، 2سال سے زائد عرصے کے بعد بھارتی سینئرعہدیدارکا دورہ پاکستان اہم پیشرفت ،پاکستانی سفارتی ٹیم صومالیہ میں زخمی پاکستانیوں ،جاں بحق افراد کی میتوں کی واپسی کےلئے سرگرم ہے،صومالیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور زخمیوں سے رابطے میں ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ایتھوپین ائیرلائن کے ذریعے پاکستان منتقل کی جائیں گی۔