لاہور:(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہاہے پی ٹی آئی کاغنڈے لاکر ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ پکڑا گیا،گرفتارشخص کے موبائل سے ملنے والی آڈیو میں خاتون رہنماغنڈوں کو تربیت دےکرلاہور بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا غنڈوں کو باقاعدہ تربیت کر کے لاہور لائے جانے کا پلان ،پرامن احتجاج کادعویٰ غلط ہے،غنڈوں کی ٹریننگ کہاں ہوتی ؟،سراغ لگارہے ہیں،پرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے مگر پی ٹی آئی کا احتجاج پر امن نہیں رہا، ریاست نے شہریوں کی حفاظت کےلئے بہت کچھ دیکھنا ہے، ایک اور گرفتاری جلد ہوگی۔
پی ٹی آئی کاغنڈے لاکر ایک اور 9مئی کرنے کامنصوبہ پکڑا گیا، فیصل کامران



















