دیر لوئر ،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق

دیر لوئر:(مشرق نیوز)ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر ،سیلم خان کے نام سے ہوئی ،مسلح افراد کرنسی ڈیلرز سے 12 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے،واقعہ کےخلاف اور ملزموں کی گرفتاری کےلئے علاقے کے عوام نے لاشیں اٹھا کر لعل قلعہ میدان تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔