راولپنڈی (بیورورپورٹ)فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی پاکستان میں فرانسیسی سفیر کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی ،دفاع و سکیورٹی شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،مسٹر نکولس روشے نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کےلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
فرانس امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کا معترف



















