بحریہ کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل مار کرنےوالا شپ کروز میزائل فائر

راولپنڈی ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔

،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی ، پی این ایس/ ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائرکیا،اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز ،جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگورکی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرآب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ ایم ہنگورکی جنگی صلاحیت ،عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہازیر آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری ،قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کےلئے ناگزیر ، پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع ،خطے میں امن و استحکام کےلئے پرعزم ہے۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم نے نئی آبدوز ہنگور کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری ،بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو سراہا، آصف زر داری نے کہاجدید جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک بحریہ کا قومی بحری حدود کے تحفظ ،خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ،بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ملکی سمندری حدود کے موثر دفاع ،خطے میں امن کے قیام کے عزم کا عکاس ہے۔

شہبازشریف نے کہااینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی کےساتھ نشانہ بنانا پاک بحریہ کی آبدوز فورس کی غیر معمولی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت ،بلند جنگی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے مسلح افواج کی مکمل تیاری کو یقینی بنانے کےلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، پی این ایس/ایم ہنگور کی شمولیت اور آپریشنلائزیشن کے عمل سے وابستہ تمام عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔