سعودیہ کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح ،ناقابل سمجھوتا ہے،وزارت اطلاعات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس مسترد ، وزارت اطلاعات نے سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح ،ناقابل سمجھوتا قرار دےدیا۔

اپنے بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا مکہ معاہدے پر غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹس قیاس آرائیوں پرمبنی ہیں،مشترکہ دفاع کی آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہیں،غیر مصدقہ ،قیاس آرائیوں سے گریز کرنا دانشمندی ہوگی، رائٹرز دفتر خارجہ ،متعلقہ حکام کے سرکاری بیانات پر انحصار کرے اور من گھڑت اعدادوشمار نہ پھیلائے۔