کراچی:(بیورورپورٹ) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے حکومت کو ملک گیر ہڑتال اور بندرگاہوں پر سامان کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی دےدی۔
چیئرمین آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نثار جعفری نے کہا سیاسی لانگ مارچ اور احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد1100، پنجاب 1300 ،ملک بھر میں مجموعی طور پر 2500 کے قریب گڈز کنٹینرز انتظامیہ نے قبضے میں لے کر کھڑے کر رکھے ہیں،حکومت کو کنٹینرز کے روزانہ کرائے کی مد میں 4 کروڑ 65 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں، تاحال ٹرانسپورٹرز کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔
نثار جعفری نے خبردار کیا کنٹینرز کے کرائے و دیگر واجبات کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو ملک بھر کی بندرگاہوں پر سامان کی آمدورفت مکمل طور پر روک دینگے،پورٹس پر کام بند ہونے سے ملکی درآمدات اور برآمدات متاثر ہوں گی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال، بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی دےدی



















