راولپنڈی :(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور، بشمول پاکستان کی معاونت، خطے کی سکیورٹی صورتحال ، افغانستان میں ہونےوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، بات چیت میں کمیشن کے کام سے متعلق مختلف پہلووں ،نقطہ نظر پر خصوصی توجہ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے تنازع کے دوران سکیورٹی صورتحال کو تشکیل دینے والے عوامل کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش اور افغانستان میں طویل جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔
سید عاصم منیر نے کہا تنازع کے تزویراتی، سفارتی اور آپریشنل پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی نقطہ نظر ،پاکستان کے تجربات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے،امریکی وفد نے افغانستان میں تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار ،قربانیوں کا اعتراف ،علاقائی امن و استحکام کےلئے مسلسل خدمات کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سے امریکی وفد کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال



















